
غزہ : اسرائیلی فوج نے غزہ میں پندرہ رضاکاروں کے قتل کو پیشہ ورانہ ناکامی قرار دے دیا۔ فلسطینی ہلال احمر نے رپورٹ مسترد کردی۔ صیہونی فوجیوں نے تئیس مارچ کو رفح میں فلسطینی ہلال احمر کی ایمبولینسیں،اقوام متحدہ کی ایک گاڑی پر فائرنگ کی تھی. جس سے اقوام متحدہ کے ایک اہلکار سمیت پندرہ امدادی کارکنان شہید ہوئے تھے۔ صیہونی فوج نے تمام شواہد اور ثبوتوں کے باوجود اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں رضاکاروں کو جان بوجھ کر قتل کرنے سے انکار کیا ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ فوجیوں نے اندھا دھند نہیں خطرہ محسوس کرنے پر گولیاں چلائیں۔ لاشیں راستہ صاف کرنے کیلئے دفنائیں۔ واقعے کی مکمل اطلاع دینے میں ناکامی پر ڈپٹی کمانڈر کو برطرف کردیا جائے گا۔
فلسطینی ہلال احمر نے اسرائیلی رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ ہلال احمر کے ترجمان نیبل فرسخ نے بتایا رپورٹ غلط اور ناقابل قبول ہے، کیونکہ یہ قتل کو جائز قرار دیتی ہے۔


































