
اسرائیلی ملٹری ریڈیو کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے مختلف حصوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 500 سے زائد مرتبہ خطرے کے الارم بج چکے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے ساتھ منسلک صیہونی ریڈیو نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر مرتبہ ہونے والے کسی بھی مزاحمتی میزائل و ڈرون حملے کے نتیجے میں بج اٹھنے والے خطرے کے وسیع الارموں کے باعث، پورے مقبوضہ فلسطین میں آباد لاکھوں غاصب صیہونی دوڑتے پڑتے زمین دوز پناگاہوں میں جا گھستے ہیں۔ صیہونی ریڈیو کا کہنا ہے کہ سخت عدم تحفظ کی اس مسلسل فضا نے اکثر صیہونیوں پر شدید اثرات مرتب کئے ہیں جس کے باعث اب وہ بری طرح سے سٹھیا چکے ہیں۔
ادھر عبرانی زبان کے معروف اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت نے بھی لکھا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے مجاہدین اپنے شہید سربراہ (سید حسن نصراللہ) کی جانب سے فراہم کردہ جنگی مساوات یعنی بیروت پر حملے کے بدلے تل ابیب پر حملہ، پر عمل پیرا ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ گویا لبنانی مزاحمتی تحریک کو تا حال کوئی نقصان پہنچا ہی نہیں! یدیعوت احرونوت نے مزید لکھا کہ مزاحمت آج صبح سے ہی تمام مقبوضہ علاقوں پر بلا وقفہ سینکڑوں میزائل برسا رہی ہے۔


































