
استنبول : ترکی میں سینکڑوں افراد نے صیہونی صدر کے دورہ انقرہ کے خلاف احتجاج کیا ہے۔مظاہرین نے استنبول میں صیہونی قونصل خانہ کے باہر جمع ہوکر نعرے بازی کی ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ فلسطینی عورتوں اور بچوں کے قاتل کو ترکی نہیں آنے دیں گے ۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ترک صدر نے صیہونی صدر کے دورے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا 12 سال بعد انقرہ اور تل ابیب کے تعلقات میں دوبارہ بہتری آرہی ہے۔


































