Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

مغربی کنارے میں نسلی صفائی روکنے کیلئے اقدام کیا جائے، اسرائیلی تنظیم

تل ابیب : اسرائیلی انسانی حقوق تنظیم بیت سیلم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی نسلی صفائی روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے۔ بیت سیلم نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ مغربی کنارے میں جاری اسرائیلی اقدامات کے خلاف مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔ مزید فلسطینی آبادیوں کو بے گھر ہونے سے بچانے کے لیے فوری بین الاقوامی دباؤ ضروری ہے۔ تنظیم کے مطابق 17 سفارتی وفود نے علاقے کا دورہ کیا اور ان فلسطینی خاندانوں سے براہ راست ملاقات کی جنہیں اسرائیل بے دخل کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ تنظیم بیت سیلم نے کہا کہ سفارت کاروں نے زمینی حقائق کا خود مشاہدہ کیا اور متاثرہ افراد کے حالات سنے۔ تنظیم نے خبردار کیا کہ اگر فوری بین الاقوامی دباؤ نہ ڈالا گیا تو مزید فلسطینی برادریاں اپنے گھروں اور زمینوں سے محروم ہو سکتی ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular