Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی عدالتی نظام فلسطینیوں کی گمشدگی میں سہولت کار ہے، انسانی حقوق تنظیمیں

رام اللہ : فلسطین کی انسانی حقوق تنظیموں نے اسرائیلی عدالتی نظام کو فلسطینی اسیروں کی جبری گمشدگی کا سہولت کار قرار دیا ہے۔ فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی، قیدیوں کے امور کے کمیشن اور ادامیر قیدی سپورٹ اینڈ ہیومن رائٹس ایسوسی ایشن نے مشترکہ بیان میں جبری گمشدگی کیلئے اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں سے ہزاروں فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے، اس کے باوجود اسرائیلی حکام حراست میں لیے گئے افراد کی صحیح تعداد بتانے سے انکاری ہیں۔ بیان میں اسرائیلی ہائی کورٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ غزہ سے حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کی شناخت ظاہر کرنے کے لیے عدالت سے متعدد اپیلوں کے باوجود کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ بیان میں کہاگیاہے کہ اقوام متحدہ کی تعریف کے تحت، جبری گمشدگی اس وقت ہوتی ہے جب افراد کو کسی ریاست یا اس کے ایجنٹوں کے ذریعے خفیہ طور پر حراست میں لیا جاتا ہے اور ان کے ٹھکانے کو پوشیدہ رکھا جاتا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular