
تل ابیب : اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ خان یونس کی سرنگ میں اسرائیلی یرغمالی اسرائیلی فوج کے حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ اسرائیلی روزنامے یدیوت اہرنوٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خان یونس کی سرنگ سے ملنے والی چھ یرغمالیوں کی لاشوں کے ابتدائی معائنے میں یرغمالیوں کی ہلاکت اسرائیلی فوجی حملے کے دوران گیس کے اخراج سے ہوئی ہے۔ اخباری رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے سرنگ میں داخلے کیلیے گیس کا استعمال کیا جس کے باعث یرغمالیوں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔ یرغمالیوں کے جسموں پر تشدد یا انہیں فائرنگ کرکے قتل کرنے کا کوئی نشان نہیں ملا۔


































