
غزہ: غزہ میں صیہونی بمباری سے چوبیس گھنٹوں میں مزید پچاس فلسطینی شہید ہوگئے۔ صیہونی فوج کے حملوں میں دیر البلاح میں آٹھ جبکہ غزہ سٹی میں بھی آٹھ فلسطینی شہید ہوئے ، الشاطی کیمپ میں ایک فلسطینی جان سے گیا۔ شہدا کی مجموعی تعداد چالیس ہزار پانچ سو چونتیس ہوگئی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ سے جنوبی اسرائیل میں دو راکٹ فائر کیے گئے۔ مغربی کنارے میں صیہونی فوج نے نام نہاد آپریشن میں بائیس فلسطینوں کو زخمی کردیا۔


































