
غزہ: وسطی غزہ میں صیہونی فوج نے اقوام متحدہ کے زیر انتظام الجونی اسکول پربم برسادئے۔ فلسطین میں کام کرنے والی اقوام متحدہ کے ایجنسی انروا کے مطابق الجونی اسکول میں بارہ ہزار سے زائد افراد نے پناہ لے رکھی ہے۔ جس پر اسرائیلی فوج نے پانچویں بار حملہ کیا ہے۔ حملے میں انروا کے چھ ارکان سمیت اٹھارہ افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے، جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق زیادہ تر اموات جلنے کے باعث ہوئی ہیں اور زخمیوں کی حالت بھی انتہائی تشویشناک ہے۔


































