
غزہ : غزہ میں صیہونی بمباری جاری ہے۔ مسلسل حملوں سے شہر مقتل میں تبدیل ہوگیا۔ اسرائیلی درندوں کے حملوں میں مزید تیرہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ صیہونی فوج کی بمباری سے غزہ سٹی کے صابرہ محلے اور زیتون محلے میں نو فلسطینی شہید ہوئے، تل السلطان میں فلسطینی ماں اور بیٹی جان سے گئے، نصیرات اور بریج کیمپ میں بھی ایک ایک فلسطینی شہید ہوا۔ شہدا کی مجموعی تعداد چالیس ہزار 878 تک جا پہنچی۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں دس لاکھ فلسطینیوں کو ماہ اگست میں خوراک کی شدید قلت کا سامنا رہا۔


































