Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی حکام غزہ میں جنگی جرائم کے ذمہ دار ہیں، اقوام متحدہ

جنیوا: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے قرار دیا ہے کہ اسرائیلی حکام غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ذمہ دار ہیں۔ مقبوضہ فلسطینی سرزمین سے متعلق انڈیپنڈنٹ انٹرنیشنل کمیشن آف انکوائری نے غزہ میں جنگی جرائم سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے۔ جنیوا میں نیوز کانفرنس کے دوران کمیشن کی چیئر پرسن نوی پلے نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کی پوری آبادی کو زبردستی چھوٹے سے علاقے میں دھکیل دیا ہے جو غیر محفوظ اور ناقابل رہائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ گنجان آبادی والے علاقوں میں تباہ کن صلاحیت کے حامل بھاری ہتھیاروں کا جان بوجھ کر استعمال شہری آبادی پر براہ راست حملہ ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حماس اور دیگر فلسطینی مسلح گروپوں نے بھی جنگ کے دوران جنسی تشدد سمیت وسیع جنگی جرائم کا ارتکاب کیا۔ کمیشن کی سربراہ نے غزہ میں جنگ بندی، محاصرے کے مکمل خاتمے، تمام قیدیوں کی رہائی کے مطالبے کا اعادہ کیا اور کہاکہ تمام فریقوں کو شہریوں اور شہری اشیاء کی حفاظت کرنی چاہیے اور اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کے خلاف حملوں کو روکنا چاہیے۔ کمیشن نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کے جاری کردہ حکم کی تعمیل میں تحقیقات اور شواہد کو محفوظ رکھنے کے لیے کمیشن کی غزہ کی پٹی تک فوری رسائی کو یقینی بنائے۔

مزید پڑھیے

Most Popular