Fri Oct 09, 2026

طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی حکام نے 1700 فلسطینیوں کی لاشیں قبضے میں لے لیں

تل ابیب: اسرائیلی اخبار ہاریٹز نے انکشاف کیا ہےکہ اسرائیلی حکام نے سترہ سو فلسطینیوں کی لاشیں قبضے میں رکھی ہوئی ہیں تاکہ انہیں مستقبل میں سودے بازی کے لیے استعمال کیا جاسکے۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق فلسطینیوں کی سینکڑوں لاشوں کی موجودگی کا انکشاف حالیہ سکیورٹی اجلاسوں کے دوران ہوا۔
رپورٹ کے مطابق زیادہ تر لاشیں غزہ سے تعلق رکھنے والے فلسطینیوں کی ہیں۔ جنہوں نے سات اکتوبر دو ہزار تئیس کے حملے یا اس کے بعد کی لڑائی میں حصہ لیا تھا۔ ان لاشوں میں بعض ایسے فلسطینیوں کی بھی ہیں جو لڑائی میں شریک نہیں ہوئے تھے۔ شن بیت کے سربراہ ڈیوڈ زینی اور اسرائیلی فوجی حکام مستقبل میں اسرائیلی یرغمالیوں یا لاپتہ افراد کے معاملے میں ان لاشوں کو سودے بازی کے لیے رکھنے کے حامی ہیں۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ریاست کو ان فلسطینیوں کی لاشیں رکھنے کا قانونی اختیار حاصل نہیں، جن کی لڑائی میں شرکت ثابت نہیں ہوئی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular