
دمشق : اسرائیلی حملوں کے بعد شام کے شہر السویدہ میں جھڑپیں بند ہوگئیں۔ شامی حکومت دروز اقلیت سے معاہدہ کرنے پر مجبورہوگئی۔ اسرائیل کی مزید حملوں کی دھمکیوں کے بعد سرکاری فوجیں شہر سے پیچھے ہٹ گئیں۔ شامی فوج کے انخلا کے بعد دروز گروہوں نے گورنر ہاؤس پر اسرائیلی پرچم لہرا دیا۔ شام پر قابض نام نہاد عبوری صدر احمد الشرع نے اسرائیلی حکام کو دروز اقلیت کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے. ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل عوام کی یکجہتی کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔


































