
بیروت: اسرائیل نے جنوبی لبنان کے علاقے دیر الزہرانی پر حملہ کرکے تین خواتین سمیت آٹھ افراد شہید اور انیس زخمی کردئے۔ جبکہ مزید نو مضافاتی علاقے خالی کرنے کا حکم دے دیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں پر حملوں کی ہدایت کردی۔ جس کے بعد ضاحیہ سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع ہوگئی اور سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔


































