Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

غزہ پر اسرائیلی حملے، مزید 43 فلسطینی شہید، انسداد پولیو مہم جاری

غزہ :غزہ میں اسرائیلی بمباری سے چوبیس گھنٹوں میں مزید تینتالیس فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی اور شمالی غزہ پر متعدد فضائی اور زمینی حملے کیے ہیں۔خان یونس میں حملوں میں ایک ہی خاندان کے بارہ افراد شہید ہوئے۔ جبالیہ مہاجر کیمپ میں اسرائیلی فوج نے متاثرین کے کیمپ پر بمباری کی جس میں دس افراد جان سے گئے۔ دیرالبلاح میں اسپتال کے قریب حملے میں پانچ بچے شدید زخمی ہوگئے جن میں سے دو بچے اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں۔
ادھر وسطی غزہ میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم چوتھے روز بھی جاری ہے۔ عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ ہیلتھ ورکرز تین دنوں میں توقع سے زیادہ بچوں تک پہنچ چکے ہیں اور انسداد پولیو مہم چوتھے روز بھی جاری رہے گی۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروز نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل پر پولیو ورکرز کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے دباؤ ڈالے۔ فلسطینی وزیر صحت ماجد ابو رمضان نے کہا ہے کہ غزہ میں صحت کی سہولیات مکمل تباہ ہوچکی ہیں۔ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے عالمی برادری اسرائیل پر دباؤ میں اضافہ کرے۔

مزید پڑھیے

Most Popular