
غزہ :غزہ پر صبح سے جاری اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں مزید 37 فلسطینی شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج نے جبالیہ میں مکانات کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چھ فلسطینی شہید ہوئے۔ بریج کیمپ پر حملے میں سات افراد جان سے گئے۔ وسطی غزہ کے اسکول پر ایک بار پھر حملہ کیا گیا جس میں شہدا کی تعداد دس تک پہنچ گئی۔ دیرالبلاح میں بھی رہائش گاہوں کو نشانہ بنایاگیا۔صیہونی فوج کے حملوں میں سو سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ۔ طبی ماہرین کے مطابق شہدا میں 9 کمسن بچے بھی شامل ہیں۔ سات اکتوبر سے جاری حملوں میں شہدا کی تعداد اکتالیس ہزار تین سو سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ پچانوے ہزار سے زائد زخمی ہیں۔


































