
غزہ: غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید بتیس فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ جبکہ مغربی کنارے میں بھی چار فلسطینی مارے گئے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے شاطی کیمپ پر میزائل حملہ کرکے مکان تباہ کردیا۔ حملے میں ایک ہی گھر کے چار فلسطینی شہید ہوگئے۔البریج پناہ گزین کیمپ میں عبدالہادی خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا۔ جس کے نتیجے میں بچوں سمیت چار فلسطینی شہید اور 13 زخمی ہو گئے۔ جبالیہ۔ رفح۔ نصیرات اور دیگر علاقوں میں بھی بمباری کی گئی جس میں کئی فلسطینیوں کی جان گئی۔ اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر شمالی غزہ میں کمال عدوان اسپتال کو نشانہ بنایا۔
صیہونی فوج نے بس پر فائرنگ سے تین اسرائیلیوں کی ہلاکت کے بعد کدومیم بستی پر چڑھائی کردی۔ گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ مچائی، فائرنگ سے چار فلسطینی مارے گئے۔
غزہ کے علاقے بیت حنون میں مزاحمت کاروں سے جھڑپ میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔


































