
غزہ : صیہونی فوج نے برطانیہ اور یورپی یونین کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری رکھے ہیں۔ رات گئے فضائی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت مزید چوبیس فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج نے خان یونس۔ جبالیہ اور غزہ سٹی میں رہائشی مقامات پر فضائی حملے کئے۔ حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت مزید چوبیس فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔
ادھر خان یونس سے نقل مکانی کی ہدایت کے بعد فلسطینی بے سرو سامانی کے عالم میں المواصی کی طرف نقل مکانی کررہے ہیں گذشتہ تین دن میں ایک لاکھ سے زائد افراد خان یونس سے نکل چکے ہیں۔
ادھر اقوام متحدہ کے ادارے اوچا نے کہاہے کہ اسرائیلی دعووں کے برعکس گذشتہ روز غزہ میں کوئی امداد تقسیم نہیں کی گئی۔ اسرائیل نے سو ٹرک غزہ میں داخل کرنے کا دعویٰ کیا ہے لیکن صرف نو کو داخلے کی اجازت دی گئی۔ یہ امداد سمندر میں قطرے کے مساوی ہے۔


































