
غزہ: غزہ پر صیہونی فوج کے حملوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت چوبیس فلسطینی شہید ہوگئے۔ صیہونی جنگی طیاروں نے صبح سویرے غزہ کے یرموک اسٹیڈیم پر فضائی حملہ کرکے دو فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ رفح اور خان یونس میں رہائشی عمارتیں دھماکے سے اڑادی گئیں۔ جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ رات گئے غزہ سٹی پر حملے میں گیارہ جبکہ جبالیہ میں تین فلسطینی شہید ہوئے۔ ادھر ناکا بندی سے انسانی بحران شدید ہو گیا ہے۔ کئی امدادی ٹیموں کے پاس کھانے پینے کی اشیا ختم ہوچکی ہیں۔ متاثرین کئی گھنٹوں قطاروں میں لگے رہنے کے بعد واپس لوٹ رہے ہیں۔
ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز۔ ایم ایس ایف نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینیوں کی زندگیوں کو منظم طریقے سے تباہ کیا جا رہا ہے ۔ فلسطینیوں اور ان کی مدد کے لیے آنے والوں اور مکینوں کی اجتماعی قبر میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔


































