
غزہ: وسطی غزہ میں الاقصیٰ اسپتال کے قریب اسرائیلی حملے میں 4 فلسطینی شہید ہو گئے۔ اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اسرائیل نے الاقصیٰ اسپتال کے قریب بے گھر فلسطینیوں کے خیمے پر حملہ کیا۔ المواسیٰ میں اسرائیلی حملے میں ایک فلسطینی شہید اور 10 زخمی ہوگئے۔
ادھر اسرائیل فوج نے مغربی کنارے کے شہر طوباس میں گاڑی کو ڈرون سے داغے گئے میزائل سے نشانہ بنایا۔ جس میں 6 فلسطینی شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔


































