
GAZA, PALESTINE – AUGUST 19: Palestinians carry casualties to nearby hospitals following an Israeli attack targeting a municipal police facility in central Gaza City, Gaza, on August 19, 2026. Despite US President Donald Trump’s call on Israel to halt its attacks on the Gaza Strip, at least seven people were killed and 15 others injured in the attack. ( Saeed M. M. T. Jaras – Anadolu Agency )
غزہ : غزہ سٹی میں پولیس اسٹیشن پر اسرائیل کے فضائی حملے میں خواتین پولیس کی سربراہ سمیت نو افراد شہید اور پندرہ زخمی ہوگئے۔ صہیونی فوج کے جنگی طیاروں نے رات گئے پولیس اسٹیشن کو اپنی سفاکانہ کارروائی کا نشانہ بنایا۔ حملے میں بیشتر لاشیں جل گئیں یا ان کے ٹکڑے ہوگئے۔ زیادہ تر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
گذشتہ سال دس اکتوبر کو جنگ بندی کے بعد سے اب تک شہداء کی کل تعداد بڑھ کر بارہ سو چوہتر ہو گئی ہے وزارت داخلہ نے بین الاقوامی برادری سے پرزور اپیل کی ہےکہ وہ اسرائیلی جارحیت کے اس خطرناک سلسلے اور پولیس فورس کے خلاف ڈھائے جانے والے مظالم کو رکوانے کے لیے فوری طور پر عملی قدم اٹھائیں۔


































