
غزہ : جنگ بندی کے باوجود اسرائیل نے غزہ سٹی کی بندرگاہ پر حملہ کرکے ایک کم عمر سمیت چھ فلسطینی شہید اور دس زخمی کردئے۔ حماس نے حملے کو قتل عام قرار دیا ہے۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے بندرگاہ کے احاطے میں واقع معروف کیفے کو نشانہ بنایا۔ حملے کے بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔ حملے کے وقت کئی افراد پانی میں گر گئے۔ حماس نے غزہ سٹی میں اسرائیلی حملے میں چھ فلسطینیوں کی شہادت کو قتل عام قرار دے دیا۔ حماس کے مطابق حملہ ٹرمپ کی جنگ بندی برقرار رکھنے کی اپیل کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہے۔


































