
غزہ : صیہونی فوج کے غزہ پر حملے جاری ہیں۔ صبح سے جاری درندگی میں مزید انہتر فلسطینی شہید اور 212 زخمی ہوگئے۔صیہونی فوج نے شمالی،وسطی،جنوبی غزہ میں اندھا دھند بمباری کی اور میزائل داغے۔ خان یونس میں دو مکانوں پر ڈرون سے حملہ کیا گیا جس سے سترہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ دیرالبلاح میں خیمہ بستی پر گن شپ ہیلی کاپٹروں سے فائرنگ کی گئی۔ امدادی کارکنوں کو دیر البلاح میں ایک مکان کے ملبے سے تیرہ لاشیں ملی ہیں۔ جبالہ۔بیت الاحیہ اور المواصی پر بھی شدید بمباری کی گئی۔ القسام بریگیڈ نے دیرالبلاح کے مضافات میں یاس ایک سو پانچ راکٹ سے صیہونی فوج کی گاڑی تباہ کردی جس میں کئی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ ادھر انخلا کے حکم کے بعد دیرالبلاح سے دو دن میں ایک لاکھ فلسطینی بے سروسامانی کے عالم میں نقل مکانی کرچکے ہیں۔


































