
رام اللہ : اسرائیلی فوج کے پناہ گزین کیمپوں پر حملوں میں نو فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ میں مغازی پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا ہے۔ حملے میں 6 فلسطینی شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں طولکرم پناہ گزین کیمپ کے ایک گھر پر بھی حملہ کیا ہے۔ طولکرم کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔


































