Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی فوج کا جبالیہ میں اپارٹمنٹ پر حملہ، خواتین و بچوں سمیت متعدد فلسطینی شہید

غزہ : اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں ایک اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ فلسطینی شہری دفاع کے حکام کے مطابق جبالیہ میں نشانہ بنائے گئے اپارٹمنٹ کو اسرائیلی فوج نے محفوظ علاقہ قرار دیا تھا۔ جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں پناہ گزین اپارٹمنٹ میں پناہ لیے ہوئے تھے۔بغیر کسی اطلاع کے اسرائیلی فوج نے اپارٹمنٹ پر اچانک حملہ کردیا جس کی وجہ سے حملے میں درجنوں افراد شہید و زخمی ہوگئے۔ شہدا میں بچے اور خواتین بڑی تعداد میں شامل ہیں۔
ادھر صیہونی فوج نے دیرالبلاح سمیت جنوبی غزہ سے بھی متاثرین کے انخلا کے نئے احکامات جاری کردیے ہیں ۔ المواصی سمیت جن علاقوں کیلئے احکامات جاری کئے گئے ان میں بعض علاقوں کو اسرائیل محفوظ زون قرار دے چکا ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دیرالبلاح سے راکٹ فائر کرنے کے بعد سیف زون کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب فلسطینیوں کا موقف ہے کہ اسرائیل خان یونس کا علاقہ صیہونی آباد کاروں کی آباد کاری کے لیے خالی کرارہا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular