
غزہ : اسرائیل نے جنوبی غزہ کی پٹی میں حماس کے فوجی ونگ القسام بریگیڈز کے ٹھکانے پر بمباری کی۔اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ یہ بمباری فلسطینی گروپ کی اسرائیلی قصبے پر شیل فائر کرنے کے جواب میں کی گئی۔ فلسطینی اور اسرائیلی ذرائع کے مطابق اگرچہ اس حملے میں کسی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ ’اس سے کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔’ فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلی شہروں میں فائرنگ سے کئی افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کے بعد ماہ رمضان کے آغاز سے ہی شمال مغربی کنارے اور یروشلم میں صورت حال بگڑ گئی ہے۔حماس نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے مسجد اقصیٰ میں مسلسل خلاف ورزیاں جاری رکھیں تو پھر کئی محاذوں پر کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔


































