
بیروت : لبنان کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فضائیہ کی بمباری جاری ہے۔ چوبیس گھنٹے میں اسرائیلی حملوں میں تیس افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج نے ایک بار ضاحیہ کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا جبکہ بغیر کسی وقفے کے حزب اللہ کے گڑھ بعلبک پر شدید بمباری جاری ہے۔ شہر کا بڑا حصہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کھنڈر بن گیا ہے۔ اسرائیل نے حزب اللہ کے دوکمانڈر بھی مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں اب تک اس کے 85 رضا کار شہید ہوچکے ہیں۔اسرائیل نے اس کے چھتیس مراکز کو نشانہ بناکر تباہ کردیاہے۔


































