
رام اللہ : فلسطینی ایوان صدر نے حماس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صیہونی جارحیت کے جاری رہنے کے کسی بھی بہانے کو ختم کرے۔ فلسطینی ایوان صدر نے ایک بیان میں حماس کی طرف سے فلسطینیوں کی زندگیوں کے تحفظ اور غزہ میں مصائب کا خاتمہ کرنے کی ضرورت پرزور دیا۔ بیان میں رفح سےجبری انخلاء کے حالیہ اسرائیلی احکامات کے نتائج سے خبردار کرتے ہوئےکہا گیا ہے کہ اسرائیلی احکامات غیر قانونی اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام حالیہ کشیدگی کے ذمہ دار ہیں اسرائیلی اقدامات سے کسی کے لیے سلامتی یا استحکام نہیں آئے گا۔ بیان میں کہا گیاہے کہ مسئلہ کےحل کے بغیر خطہ تنازعات کے نہ ختم ہونے والے چکر میں پھنسا رہے گا۔ جس کے نتائج تمام فریقوں کو بھگتنا ہوں گے۔


































