
تل ابیب: صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے کے مقبوضہ علاقے اسرائیلی سرزمین کا حصہ ہیں جس سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔ ٹائم میگزین کے ساتھ ایک انٹرویو میں نیتن یاہو نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کا کنٹرول کبھی فلسطینیوں کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی اپنی مخالفت کا بھی اعادہ کیا اور کہا کہ وہ مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کو صرف محدود خود مختاری کی اجازت دیں گے جبکہ اسرائیل سیکیورٹی کنٹرول برقرار رکھے گا۔


































