Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کبھی اہداف حاصل نہیں کرسکے گا، شیخ نعیم قاسم

بیروت : حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ لبنان کی مزاحمتی تحریک اب اسرائیلی حکومت کے خلاف جنگ کےنئے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ جنوبی بیروت میں حزب اللہ کے دو سینئر کمانڈروں کی آخری رسومات کے لیے جمع سوگواروں سے خطاب میں شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ کہ دہشتگرد صیہونی حکومت نے پیجر دھماکوں کے ذریعے پانچ ہزار لبنانیوں کو قتل کرنے کی کوشش کی لیکن اس میں وہ ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ہمارے خیال میں تین دردناک جنگی جرائم کا ارتکاب کیا، جو کہ اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی، یہ ظلم کی انتہا ہے۔ امریکہ اسرائیل کی جارحیت اور جرائم میں سر سے پاؤں تک شریک ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم حزب اللہ ہیں، پہاڑ ٹوٹ کر بکھر جائے گا لیکن ہم ہمیشہ ثابت قدم رہیں گے۔ سید حسن نصر اللہ کے نائب نے اس بات پر زور دیا کہ دشمن کی دھمکیاں ہمیں کبھی خوفزدہ نہیں کر سکتی، ہم تمام حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کبھی یہ طے نہیں کریں گے کہ دشمن کو کیسے جواب دیا جائے، ہم ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں جسے پورا حساب چکتا کرنے والی جنگ کہا جاتا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular