
فلسطینی مزاحمتی تحریکِ حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل کو حزب اللّٰہ کمانڈر ابراہیم عقیل کے قتل کی قیمت چکانا پڑے گی۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس نے لبنان میں حزب اللّٰہ کمانڈر ابراہیم عقیل کے قتل کی مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ حزب اللّٰہ کمانڈر ابراہیم عقیل کا بزدلانہ قتل جرم اور حماقت ہے۔


































