
غزہ : حماس نے جنگ بندی کے بغیر اسرائیل سے مزید بات چیت سے انکار کردیا ہے۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حماس امن معاہدے کیلئے تیار ہے لیکن اس کیلئے جنگ بندی پہلی شرط ہے۔ حماس کے مطابق اسرائیل کی وعدہ خلافیوں کے باوجود حماس نے ہمیشہ امن مذاکرات میں لچک کا مظاہرہ کیا اور انتہائی دشوار شرائط پر بھی انہیں تسلیم کرلیا لیکن اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کے بجائے رفح پر حملہ کردیا۔اب حماس کی پہلی شرط یہ ہے کہ مذاکرات سے پہلے اسرائیل جنگ بند کرے۔ جنگ بندی کے بغیر یرغمالیوں کی رہائی کے کسی معاہدے پر بات نہیں کی جاسکتی ہے۔


































