
بیروت : حماس کے سیاسی بیورو کے رکن باسم نعیم نے کہاہےکہ اسرائیل نے غزہ سے فوجی انخلا کی ٹائم لائن دینے سے انکار کردیا ہے۔باسم نعیم نے بتایا کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی سے انخلاء کے واضح نقشے فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ یعنی وہ یہ نہیں بتانا چاہتا کہ اسرائیل کہاں سے اور کب اپنی فوج کو نکالے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل جنگ کے خاتمے کے بارے میں واضح اور حتمی بات کرنے کو تیار نہیں ہے۔
واضح رہے کہ یہ پیش رفت قاہرہ اور دوحہ میں ثالثی کے ذریعے ہونے والے مذاکرات میں ایک اور رکاوٹ کی نشاندہی کرتی ہے۔ نعیم نے واضح کیا کہ جاری جنگ بندی مذاکرات کے دوران فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے پاس موجود ہتھیاروں کے معاملے پر بات نہیں کی گئی۔


































