
Displaced Palestinians inspect their tents destroyed by Israel’s bombardment, adjunct to an UNRWA facility west of Rafah city, Gaza Strip, Tuesday, May 28, 2024. (AP Photo/Jehad Alshrafi)
نیویرک : اقوام متحدہ نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسرائیل سے نسل کشی جیسے اقدامات روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی نئی رپورٹ میں مئی دو ہزار پچیس تک غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزیاں کیں، جن میں سے کئی جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آ سکتی ہیں۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا کہ فلسطینیوں کی زندگی کے بنیادی ڈھانچے کو منظم انداز میں تباہ کرنے اور مقبوضہ علاقوں کے الحاق کو مضبوط بنانے کی پالیسی انتہائی تشویشناک رخ اختیار کر چکی ہے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ نسل کشی جیسے اقدامات روکے۔ بے گھر فلسطینیوں کی واپسی یقینی بنائے اور فلسطینی سرزمین پر اپنی غیرقانونی موجودگی ختم کرے۔


































