Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

اسرائیل غیر قانونی بستیوں کی توسیع فوری بند کرے، قرارداد

نیویارک: سلامتی کونسل کی نئی قرارداد میں اسرائیل سے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی بستیوں کی توسیع فوری اور مکمل بند کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس پیر کو طلب کیا گیا ہے جس میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر غور کیا جائے گا۔اجلاس میں پیش کرنے کیلئے قرارداد کا مسودہ تیا کرلیا گیا ہے جس میں اسرائیل سےمطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں آباد کاری کی تمام سرگرمیاں فوری اور مکمل طور پر بند کردے۔ قرارداد میں اس بات کی توثیق کی گئی ہے کہ 1967 کےبعد مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر بستیوں کےقیام کاکوئی قانونی جواز نہیں اور یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔ قرارداد میں اسرائیلی آباد کاری کی تمام سرگرمیوں اور دیگر تمام یکطرفہ اقدامات کی مذمت کی گئی ہے جن کا مقصد 1967 سے مقبوضہ فلسطینی علاقے کی آبادی کی ساخت، کردار اور حیثیت کو تبدیل کرنا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular