Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

اسرائیل نے محفوظ زون کو صرف 11 فیصد تک محدود کردیا

جنیوا : اقوام متحدہ کی ایجنسی انروا نے کہا ہے اسرائیل نے غزہ میں نام نہاد انسانی ہمدردی کے زون کو کم کرکے صرف گیارہ فیصد تک محدود کر دیا ہے۔ انروا نے ایک بیان میں کہاہے کہ روزانہ ہزاروں خاندان بے گھر ہو رہے ہیں کیونکہ اسرائیلی حکام نے انخلاء کے نئے احکامات جاری کیے ہیں۔ نام نہاد انسانی ہمدردی کا زون سکڑ کر گیارہ فیصد تک رہ گیا ہے۔ جس سے بے گھر لوگوں میں بڑے پیمانے پر خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ بیان میں کہا گیاہےکہ ٹوٹی ہوئی کھڑکیوں۔ بکھرے گھروں اور بکھری زندگیوں کے سوا کچھ نہیں۔ لوگ نہ ختم ہونے والے ڈراؤنے خواب میں پھنسے ہوئے ہیں۔ انروا کے مطابق چوراسی فیصد علاقوں کو انخلاء کے احکامات کا سامنا ہے۔ انروا نے غزہ میں پولیو پھیلنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ انسداد پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کے لیے انسانی بنیادوں پر وقفہ ضروری ہے۔
اُدھر بین الاقوامی ریسکیو کمیٹی نے بھی بڑے پیمانے پر انخلا کے احکامات سے خاندانوں کے بچھڑنے میں اضافے کے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ گروپ نے کہا کہ جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ غزہ میں لاوارث بچوں کی تعداد یونیسیف کے 17 ہزار کے اندازے سے کہیں زیادہ ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular