Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان سیز فائر میں 3 ہفتے کی توسیع کا اعلان کر دیا اور کہا کہ ایران کے ساتھ ہمیشہ قائم رہنے والا معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان میں امن کیلئے مل کر کام کرنے کا بھی اعلان کر دیا، صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا لبنان اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر ہونا اچھی بات ہے، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور لبنانی صدر کی میزبانی کا خواہشمند ہوں۔
نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا اسرائیل اور لبنان میں سیز فائر سب کیلئے اچھی بات ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا لبنان اور اسرائیل دونوں ہی دہشت گردی سے متاثر ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل پر حملہ ہوگا تو انہیں اپنا دفاع کرنا پڑے گا، ایران حزب اللہ کی مالی امداد بند کرے، لبنانی صدر 3 ہفتوں میں نیتن یاہو سے ملاقات کر سکتے ہیں، جنگ کی صورتحال پر جوا لگے یہ پاگل پن مجھے پسند نہیں ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ اس وقت ہم روس اور سعودی عرب سے زیادہ تیل پیدا کر رہے ہیں، وینزویلا کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ، ہمیں تیل پیداوار کا مسئلہ نہیں، ایک جہاز کو قبضے میں لیا تھا، اس میں کیا تھا یہ سیکرٹ ہے، بحری جہاز سے بہت ساری چیزیں برآمد کی گئیں۔
بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بہتر ڈیل کیلئے ایران کو ایک اور موقع دیا جا رہا ہے، اور ڈیل ہونے کی صورت میں آبنائے ہرمز کو کھول دیا جائے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular