Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

اسرائیل نے ایران پر نئے حملے شروع کردئے، ایران کے بھی جوابی وار

تہران: اسرائیل نے ایران پر نئے حملے شروع کردئے۔ اہواز ،اصفہان ، بندر عباس اور خرم آباد سمیت کئی شہروں میں فضائی حملے کئے گئے۔ فضا زور دار دھماکوں سے گونج اٹھی ۔ مشرقی آذربائیجان پر حملوں میں تیس فوجی شہید اور پچپن افراد زخمی ہوگئے۔ ہلال احمر کا ایک رکن بھی مارا گیا۔ گورنر مشرقی آذربائیجان کے مطابق صوبے میں انیس مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ تبریز اور کنگان شہر میں ریفائنریوں پر بھی حملے کئے گئے جس سے آگ بھڑک اٹھی۔ مشہد میں ایرانی دفاعی نظام نے اسرائیلی حملہ ناکام بنادیا۔
اس سے قبل تہران پر حملوں میں بیس بچوں سمیت ساٹھ ایرانی شہید ہوئے جس سے شہدا کی مجموعی تعداد اٹہتر ہوگئی۔ اسرائیل نے ایران کے بیس کمانڈروں کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایران نے دو اعلیٰ فوجی افسران، جنرل مہدی ربانی اور جنرل غلام رضا محرابی کی شہادت کی تصدیق کردی۔ شہدا میں تین جوہری سائنسدان بھی شامل ہیں۔
ایرانی سرکاری ٹی وی نے اسرائیل کے تازہ حملوں میں 3 ایرانی جوہری سائنسدان شہید ہونے کی تصدیق کی۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 9 جوہری سائنسدان شہید ہوچکے۔
ادھر اسرائیل کے تازہ حملوں کے بعد ایران نے بھی بڑی تعداد میں میزائل تل ابیب پر فائز کئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular