
نیویارک: اقوام متحدہ نے کہا ہےکہ اسرائیل مسلسل شمالی غزہ میں امداد کی فراہمی میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور او سی ایچ اے کی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے 85 میں سے بتیس انسانی امدادی مشنوں کو شمالی غزا میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔غزہ میں امدادی سامان کی رسائی انتہائی سست رفتار ہے جس سے کئی مسائل جنم لے رہے ہیں۔ دفتر برائے رابطہ انسانی امور کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ اور خاص کرکے شمالی غزہ میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے اور کئی افراد پینے کا صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے خطرناک امراض میں مبتلا ہوچکے ہیں۔


































