Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

اسرائیل نے تیسری ممکنہ جنگ کی تیاریاں تیز کردیں

تل ابیب : امریکا ایران مجوزہ معاہدے پر اسرائیل میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور اس نے تیسری ممکنہ جنگ کی تیاریاں تیز کردیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی ہوم فرنٹ کمانڈ نے بتایا ہے کہ ایران کے ساتھ ممکنہ تیسری جنگ کی تیاریوں کا عمل جاری ہے۔ کیونکہ حالیہ جنگ میں اسرائیل کے اعلان کردہ اہداف حاصل نہیں ہوسکے۔
اسرائیلی نشریاتی ادارے کان کے مطابق فوجی افسران کا کہنا تھا کہ اس طرح تیاری کرنی ہے کہ ہوم فرنٹ سسٹم انتہائی مختصر وقت میں مکمل فعال ہو جائے۔
ادھر سی این این نے سیٹلائٹ تصاویر کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ایران بعض فوجی مقامات پر سرنگوں کو دوبارہ فعال یا کھولنے کی کوشش کر رہا ہے جس سے اسرائیلی حلقوں میں مزید تشویش پیدا ہوئی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular