
جنیوا : اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی برائے فلسطین فرانسیکا البانیس اور امدادی کارروائی کے سراہ مارٹن گرفتتھس نے غزہ میں جنگ بندی کو ناگزیر قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا سائٹس ایکس پر فرانسیسکا البانیس نے غزہ کی صورتحال کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اپیل کی کہ غزہ میں جنگ بندی نہ کی گئی تو لاکھوں انسان ہلاک ہوجائیں گے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے امدادی کارروائی کے سربراہ مارٹن گرفتھس کی رائے سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے ٹویٹ بھی شیئر کیا۔ مارٹن گرفتھس نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ غزہ میں اسرائیلی حملے قتل عام اور نسل کشی سے بہت آگے بڑھ چکے ہیں اور اگر فوری جنگ بندی نہیں ہوئی تو یہ جرائم انسانیت کے ماتھے کا کلنک بن جائیں گے۔ اس وقت انسانی جانوں کو بچانے سے اہم کچھ نہیں جو روز اسرائیلی فوج کی بمباری سے ضائع ہورہی ہیں۔


































