Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

اسرائیل اقوام متحدہ میں یوم نکبہ کی تقریب روکنے میں ناکام

نیویارک: اسرائیل دھمکیوں اور دباؤ کے باوجود اقوام متحدہ میں یوم نکبہ کی تقریب روکنے میں ناکام ہوگیا۔ شرکا نے اپنے خطاب میں غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال کو ایک اور نکبہ سے تعبیر کیا۔ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام نکبہ کی 78 ویں برسی کی تقریب میں فلسطینی عوام کی 1948 کی بڑے پیمانے پر بے دخلی کو یاد کیا گیا اور موجودہ صورتحال سے اس کے تسلسل کو جوڑا گیا۔ جنرل اسمبلی کی صدر اینا لینا بیئربوک نےکہا کہ نکبہ ایک ایسا تاریخی زخم ہے جو نسل در نسل منتقل ہو رہا ہے اور جس کا حقیقی حل صرف انصاف کے ذریعے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ان کے گھروں سے نکالا گیا۔ ان کی زندگیاں اور روزگار تباہ ہوئے اور ایک پوری قوم بکھر گئی۔
اقوام متحدہ کے عہدیدار خالد خیاری نے بھی غزہ کی صورتحال کو شدید انسانی بحران قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے باوجود شہری مسلسل مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ موجودہ جنگ بندی کمزور ہے اور خطے میں امن کی صورتحال اب بھی غیر مستحکم ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular