
نیویارک : نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے عراق کے مغربی صحرا میں ایک نہیں دو ٖخفیہ فوجی اڈے قائم کررکھے تھے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک اڈے کو خفیہ رکھنے کے لیے انتیس سالہ عواد الشمری نامی چرواہے اور ایک عراقی فوجی کو قتل کیا گیا۔ دوسرا فوجی اڈہ ایران کے خلاف گزشتہ برس جون میں ہونے والی بارہ روزہ جنگ سے پہلے ہی قائم کیا گیا تھا۔ کہ یہ اڈہ فضائی معاونت، ایندھن کی فراہمی اور طبی امداد کے لیے استعمال ہوتا رہا۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکا کو اس اڈے کے بارے میں علم تھا، جس سے یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کہ واشنگٹن نے عراق کو اپنی سرزمین پر موجود اسرائیلی سرگرمیوں سے آگاہ نہیں کیا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ اڈہ اس دوسرے اسرائیلی مرکز سے الگ تھا جس کا پہلے انکشاف کیا گیا تھا۔


































