واشنگٹن: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگی کارروائیوں کے لیے عراق کے صحرائی علاقے میں ایک خفیہ فوجی اڈہ قائم کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ اڈہ ایران کے خلاف فضائی مہم کے آغاز سے قبل بنایا گیا اور اسے اسرائیلی فضائیہ کی لاجسٹک معاونت کے لیے استعمال کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اڈے کے مقام پر اسپیشل فورسز کے اہلکار اور ریسکیو ٹیمیں بھی موجود تھیں تاکہ کسی ممکنہ طیارہ گرنے کی صورت میں کارروائی کی جا سکے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارچ کے آغاز میں عراقی فوج اس اڈے کے قریب پہنچ گئی تھی، تاہم اسرائیلی فورسز نے مبینہ طور پر فضائی حملے کرکے عراقی اہلکاروں کو دور رکھا تاکہ اڈے کا راز فاش نہ ہو۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ایران پر حملے کیلئے اسرائیل نے عراق میں خفیہ اڈہ…
ایران پر حملے کیلئے اسرائیل نے عراق میں خفیہ اڈہ قائم کیا، امریکی اخبار
-
Raza Musani - مئی 10, 2026
- بین الاقوامی خبریں
- 2
- 0 minute read


































