Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

اسرائیل جارحیت کے ذریعے اپنا تحفظ یقینی نہیں بناسکتا، روس

نیویارک: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ ایک بار پھر بڑی جنگ کے دہانے پر ہے اور کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ ایسا ہو کر رہے۔ سلامتی کونسل سے خطاب میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ اس سے پہلے کہ صورتحال مکمل طور پر قابو سے باہر ہو، تشدد روکنا ہوگا انہوں نے لبنان پر اسرائیل کے اندھا دھند حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ عام شہری ان حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل نے جو راستہ چُنا ہے اس سے نہ تو اسرائیل میں نقل مکانی پر مجبور افراد شمالی علاقے میں واپس آسکیں گے اور نہ ہی لبنان اسرائیل سرحد پر سیکیورٹی یقینی بنائی جاسکتی ہے۔ سرگئی لاوروف نے زور دیا کہ امریکا کے پاس چوائس ہے کہ وہ فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرے یا ان کوششوں کو روکتا رہے۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے اراکین فلسطین اور اسرائیل کے عوام کے مفادات کو اپنے تنگ نظر سیاسی مفادات پر ترجیع دیں، فوری جنگ بندی کا مطالبہ کریں، تمام یرغمالی رہا کرائے جائیں اور بلا روک ٹوک انسانی امداد یقینی بنائی جائے۔

مزید پڑھیے

Most Popular