
دمشق : اسرائیل اور ترکیہ نواز دہشتگردوں نے شام کے دارالحکومت دمشق پر قبضہ اور صدر بشار الاسد کے ملک سے فرار ہونے کا دعویٰ کردیا۔ برطانوی خبر ایجنسی رائیٹر کے مطابق مسلح باغی گروپ رات گئے شام کے دارالحکومت دمشق میں داخل ہوگیا اور اسے شامی فوج کے پیچھے ہٹنے کے سبب کسی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ سرکاری عمارتوں پر باغیوں نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہزاروں افراد گاڑیوں اور پیدل دمشق کے ایک مرکزی چوک پر جمع ہوئے اور ہاتھ ہلا کر آزادی کے نعرے لگائے۔ شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر جشن منایا۔ بشار الاسد طیارے پر سوار ہو کر نامعلوم مقام پر چلے گئے ہیں۔ ترکیہ اور اسرائیل نواز دہشت گرد گروپ ھیت تحریرالشام کے سربراہ محمد الجولانی نے تمام اپوزیشن قوتوں سے کہا ہے کہ وہ سرکاری اداروں کا انتظام اس وقت تک نہ سنبھالیں جب تک انہیں باضابطہ حوالے نہ کیا جائے۔۔حوالے کرنے تک ادارے وزیراعظم کی نگرانی میں رہیں گے۔


































