
تل ابیب : صیہونی حکومت سے وابستہ ذرائع نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں حزب اللہ کے میزائل حملوں کی صلاحیت کا اعتراف کرتے ہوئے اسے اسرائیلی دفاعی نظام کی کمزوری کی دلیل قرار دیا۔ حزب اللہ نے صیہونی فوجی ٹھکانے زرعیت کو توپ خانے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں صیہونیوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔ اسی دوران صیہونی میڈیا چینل ماکور ریشون نے اعتراف کیا کہ حزب اللہ نے اسرائیل کے دفاعی نظام میں موجود کمزوری پکڑ لی ہے اور اسی لئے اس کے میزائل صیہونی دفاعی سسٹم کو چکمہ دیتے ہوئے ٹھیک نشانے پر جا لگتے ہیں۔ حالیہ مہینوں میں، حزب اللہ کی جانب سے کئے گئے ٹھیک نشانے پر لگنے والے فضائی حملوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔


































