Fri Oct 09, 2026

طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ

روزانہ کی خبریں

اسلامی انقلاب کی 41ویں سالگرہ پر ایرانی عوام کا تاریخی جشن،ریلیوں میں عوام کی بھرپور شرکت

تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں کروڑوں افرادکی تاریخی ریلیاں،پورا ملک گھنٹوں اللہ اکبر، امریکا مردہ باداور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا
انقلاب کی ریلیوں میں عوام کی بھرپورشرکت دشمن قوتوں کے منہ پر زور دار طمانچہ، ایران خطے کی بڑی طاقت ہے اسی لئے امریکاایران کے خلاف ہیں،ڈاکٹر حسن روحانی
تہران(نیوز ڈیسک) اسلامی انقلاب کی 41ویں سالگرہ پر ایران کے عوام نے ایک بار پھر اپنے اتحاد و یگانگت کا شاندار جلوہ پیش کیا، چھوٹے بڑے شہروں میں کروڑوں افراد نے تاریخی ریلیاں نکال کر اسلامی انقلاب کی اقدار، بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی ؒ کے اصولوں اورولی امر مسلمین کے فرمودات اور شہدا کے خون سے بھرپور وفاداری کا عہد کیا،اس موقع پرپورا ملک گھنٹوں اللہ اکبر کے نعروں کے ساتھ ساتھ امریکا مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا، تاریخی ریلیوں اورجشن میں بچے جوان خواتین اور بڑے بوڑھے سبھی نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کرکے دشمن قوتوں کے منہ پر زور دار طمانچہ رسید کیا،تہران میں مرکزی ریلی کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ ایران مشرق وسطی میں سب سے بڑی طاقت ہے اسی لئے امریکہ اور اسرائیل، ایران کے خلاف ہیں، امریکا کو تکلیف یہ ہے کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایرانی عوام ہی حکومت کا انتخاب کرتے ہیں جبکہ ماضی میں ایسا نہیں تھا بلکہ امریکہ ایران میں شاہ کا انتخاب کرتا تھا، امریکا اس کوشش میں ہے کہ ایران کو 40 سال پیچھے دھکیل دیا جائے لیکن ایرانی عوام یہ نہیں چاہتے اور اسی لئے امریکہ ایران کے اسلامی نظام اورعوام کا دشمن ہے،انہوں نے شہید قاسم سلیمانی کے جلوس جنازہ اور تدفین میں بھرپور شرکت پرعوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے سڑکوں پرنکل کر امریکا سے انتقام لینے کا مطالبہ کیا اور ایران کی مسلح افواج نے عوامی مطالبے کو پورا کرتے ہوئے عراق میں امریکی دہشت گردی کے اڈے عین الاسد پر میزائلوں کی بارش کردی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular