
اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین نے حریت رہنما یاسین ملک کی سزا کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ نماز جمعہ کے بعد مرکزی جامع مسجد اثنا عشری جی سکس ٹو کے سامنے نمازیوں کی بری تعداد جمع ہوئی اور ہندوستان کی کشمیر پر بربریت کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب میں مقررین نےکہا کہ یاسین ملک کے خلاف مودی سرکار نے خود ساختہ پروپگنڈہ کیا۔ یاسین ملک کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ تسلط کے خلاف آواز اٹھانے کی سزا دی گئی ۔کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی افسوسناک ہے۔کشمیر کی آزادی تحریک پاکستان کا حصہ ہے۔اس پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔


































