Sun Oct 18, 2026

فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار

روزانہ کی خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ کا شیری مزاری اور فلک ناز کی فوری رہائی کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی حراست کو کالعدم قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے پی ٹی آئی سینیٹر فلک ناز کو بھی فوری رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی، شیریں مزاری کی گرفتاری کیلئے مجسٹریٹ کا حکم نامہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ کمرہ عدالت میں شور پر جسٹس گل حسن اورنگزیب نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ مزید کسی شخص کو کمرہ عدالت میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ شیریں مزاری نے کسی احتجاج میں شرکت کی نہ کوئی بیان دیا، رہنما پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے وقت اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی موجود نہیں تھیں، شیریں مزاری کی گرفتاری خلاف قانون ہے۔
بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کی حراست کو کالعدم قرار دیتے ہوئے شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
یاد رہے کہ شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے گرفتاری کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سینیٹر فلک ناز کو بھی فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی سینیٹر فلک ناز کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے سینیٹر فلک ناز کو فوری رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular