
بغداد : عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے ملک میں داعش کیخلاف غیرملکی فوجی مشن کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کردیا۔ مصطفیٰ الکاظمی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ عالمی اتحاد کے جنگی فوجیوں کی ذمہ داری ختم ہوگئی ہے اور عراق سے اتحادی فوج کے ساز وسامان اور فوجیوں کے انخلا کا عمل پورا ہو گیا ہے۔ ان کا کردار مشاورت اور معاونت تک محدود ہو گیا ہے۔ امریکی اتحاد کے سارے جنگی فوجی عراق سے نکل جائیں گے۔ انہوں نے داعش سے نام نہاد مقابلے پر عالمی اتحاد کا شکریہ بھی ادا کیا۔


































